جج ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی ملاقات

رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی ملاقات میں شرکت کی


ویب ڈیسک July 09, 2019
رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی ملاقات میں شرکت کی فوٹو:فائل

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے ملاقات کی اور معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ملاقات ڈیڑھ بجے شروع ہوئی اور تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔