آرمی چیف کوتمغہ جمہوریت دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اوراستحکام کے لئے آرمی چیف کے غیرجانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے، متن

ایوان آرمی چیف کی ملکی سلامتی کے لئے بطورپروفیشنل سولجرکردارادا کرنے کوتحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے، متن: فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے۔


تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کے لئے بطور پیشہ ور سپاہی کردار ادا کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے بھی قمرجاوید باجوہ کے غیر جانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پرتمغہ جمہوریت سے نوازا جائے۔
Load Next Story