الطاف حسین کا سابق رکن اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر اظہار مذمت

مسائل کے حل کا اختیار اراکین رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کوسونپ دیا ہے، الطاف حسین


ویب ڈیسک September 11, 2013
مسائل کے حل کا اختیار اراکین رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کوسونپ دیا ہے، الطاف حسین۔ فائل فوٹو

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی اور دیگر کارکنان کی گرفتاری پراظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جواب دے کہ یہ فیصلہ آئین اور قانون کی کس شق کے تحت کیا گیا۔

لندن اور کراچی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پولیس حکام نے رابطے پر بتایا ہے کہ گرفتاری کا حکم اوپر سے آیا ہے، جب بھی کسی علاقے میں بھی قانون کی کوئی معمولی سی بھی خلاف ورزی ہوگی تو اس علاقے کا ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج کو گرفتار کر لیا جائے گا، حکومت جواب دے کہ یہ فیصلہ آئین اور قانون کی کس شق کے تحت کیا گیا۔

الطاف حسین نے کہا کہ میں نے کارکنوں کو ہمیشہ صبروتحمل کا درس دیا ہے اور آج بھی صبروتحمل کا ہی درس دے رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے مسائل کے حل کا اختیار اراکین رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کوسونپ دیا، آج سے یہ لوگ تمام تنظیمی فیصلےکرنے میں مکمل آزاد ہیں، امید ہے فیصلے تنظیمی نظم و ضبط کے دائرے میں کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔