شام نے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی تحویل میں دینے کی روسی تجویز منظور کرلی

شام نے روس كی تجویز اس لئے منظور كی تاكہ امریكی جارحیت كو روكا جاسكے، شامی وزیر خارجہ


APP September 11, 2013
شام نے روس كی تجویز اس لئے منظور كی تاكہ امریكی جارحیت كو روكا جاسكے، شامی وزیر خارجہ فوٹو: فائل

شام كے وزیر خارجہ ولید المعلم نے كہا ہے كہ شام كو كیمیائی ہتھیاروں كو بین الاقوامی تحویل میں دینے كی روسی تجویز منظور ہے۔

ولید المعلم نے اپنے دورہ روس کے دوران کہا کہ ان کا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف كے ساتھ بات چیت كا نتیجہ خیز راؤنڈ منعقد ہوا جس میں روسی وزیر خارجہ نے انہیں كیمیائی ہتھیاروں سے متعلق اقدامات اٹھانے كی تجویز دی جسے ہم نے منظور كرلیا۔ شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا كہ شام نے روس كی تجویز اس لئے منظور كی تاكہ امریكی جارحیت كو روكا جاسكے تاہم اس وقت یہ واضح طور پر نہیں کہا جاسكتا كہ كیمیائی ہتھیاروں كو بین الاقوامی تحویل میں دینے كی روسی تجویز پر عملدرآمد كیسے ہوگا۔

واضح رہے كہ امریكی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں كہا تھا كہ اگر شام اپنے كیمیائی ہتھیار بین الاقوامی كنٹرول میں دے دیتا ہے تو وہ شام پر امریكی حملے كا منصوبہ روک دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |