کوئٹہ میں اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹم چل بسے

ڈپٹی کلکٹر کسٹم پر چند روز قبل اسمگلرز نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا تھا، ترجمان کسٹم پولیس


ویب ڈیسک July 09, 2019
ڈپٹی کلکٹر کسٹم پر چند روز قبل اسمگلرز نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا تھا، ترجمان کسٹم پولیس ۔ فوٹو : فائل

اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ترجمان کسٹم پولیس کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ نے چند روز قبل دوران آپریشن اسمگلرز کا ٹرک روک کر ٹائلز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی جس پر اسمگلرز نے ان پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے۔

ترجمان کسٹم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے جن میں حاجی عبدالصادق ،اس کا بھائی محمد طوفان اور احمد شاہ شامل ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔