امریکا کا جذبہ خیرسگالی کے طور پر ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

امریکا صحت، قدرتی آفات، کھیلوں اور دیگر انسانی حقوق کے معاملے پر ایران کی مدد کرے گا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک September 11, 2013
پابندیوں میں نرمی کی ایک وجہ ایرانی صدر حسن روحانی کی امریکا سے تعلقات میں بہتری کی خواہش بھی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ فوٹو: فائل

WASHINGTON: امریکا نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔

واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کے ترجمان نے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جذبہ خیر سگالی کے تحت صحت، قدرتی آفات سے نمٹنے، کھیلوں اور دیگر انسانی حقوق کے معاملے پر ایران کی مدد کرے گا۔ ترجمان کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی ایک وجہ ایرانی صدر حسن روحانی کی امریکا سے تعلقات میں بہتری کی خواہش بھی ہے، دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اہم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں ایک سال کے دوران دوسری بار نرمی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔