بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سریلی آواز امریکیوں کو بھی بھاگئی
فٹبال لیگ کے دوسرے سیزن کے ابتدائی میچ میں پریانکا کا انگریزی میں گایا ہوا گانا ’’ان مائی سٹی‘‘ پیش کیا جائے گا۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سریلی آواز امریکیوں کو بھاگئی اور انہیں امریکی فٹ بال لیگ کے دوسرے سیزن کے لئے بھی سائن کرلیا گیا ہے۔
امریکی نیشنل فٹ بال لیگ نے اپنے دوسرے سیزن کے پروموشن گیت کے لئے گلوکارہ سیلو گرین کی جگہ بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا کو سائن کرلیا ہے، 13 ستمبر کو شروع ہونے والی نیشنل فٹبال لیگ کے دوسرے سیزن کے ابتدائی میچ میں پریانکا کا انگریزی میں گایا ہوا گانا ''ان مائی سٹی'' پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فٹ بال لیگ کے پچھلے سیزن میں بھی پریانکا کا یہی گانا نیشنل فٹ بال لیگ کی پروموشن کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔