وزارت داخلہ كا ملک بھر میں اضافی پاسپورٹ دفاتر كو مرحلہ وار ختم كرنے كا فیصلہ

نئے دفاتر میں روزانہ صرف 10 سے 15 پاسپورٹ كی درخواستیں موصول ہوتی ہیں جو نہ كافی ہیں۔


آن لائن September 11, 2013
حکومت نے جڑانوالہ میں کھولے جانے والے پاسپورٹ آفس كو بند كرنےكے احكامات جاری كردیئے ہیں، فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں اضافی پاسپورٹ دفاتر كو مرحلہ وار ختم كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔

ذرائع كے مطابق پیپلز پارٹی کے دور میں مختلف شہروں میں غیر ضروری پاسپورٹ دفاتر قائم كردیئے گئے تھے، اب صورتحال یہ ہے كہ ان دفاتر میں روزانہ صرف 10 سے 15 پاسپورٹ كی درخواستیں موصول ہوتی ہیں جو نہ كافی ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر ہی قائم آفس كو فعال کرنے اور سیاسی مداخلت پر قائم ہونے والے تمام دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حكومت نے جڑانوالہ میں کھولے جانے والے پاسپورٹ آفس كو بند كرنےكے احكامات جاری كردیئے ہیں، جب کہ سرگودھا كی تحصیل بھلوال میں قائم آفس كو بھی بند كیا جارہا ہے، اس طرح مرحلہ وار پورے ملک میں قائم کئے جانے والے نئے دفاتر کو بند کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |