بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل كے ساتویں ایڈیشن كو سری لنكا یا بنگلہ دیش منتقل كرنے پر غور

بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کی منتقلی کیلئے سری لنكن اور بنگلہ دیشی كركٹ بورڈز سے رابطہ بھی کرلیا ہے


INP September 11, 2013
بھارتی کرکٹ بورڈ کے رابطہ کرنے پر دونوں ممالک نے آئی پی ایل كے ایڈیشن كے لئے اپنے میدانوں كی دستیابی ظاہر كی ہے، میڈیا رپورٹس فوٹو: فائل

بھارتی كركٹ كنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے عام انتخابات كے پیش نظر آئی پی ایل كے ساتویں ایڈیشن كو سری لنكا یا بنگلہ دیش منتقل كرنے كی تیاریاں شروع كردی ہیں۔

میڈیا كی رپورٹس كے مطابق بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن كے انعقاد كی ابتدائی رپورٹ تیار كی ہے، اخراجات اور آمدنی كا ابتدائی تخمینہ لگا لیا گیا ہے اور بھارت میں عام انتخابات كے پیش نظر سری لنكن اور بنگلہ دیشی كركٹ بورڈز سے اس کی منتقلی کے لئے رابطہ بھی کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے تجاویز کو بھارتی بورڈ کے حکام دونوں ممالک کا دورہ کرکے حتمی شکل دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے رابطہ کرنے پر دونوں ممالک نے آئی پی ایل كے ایڈیشن كے لئے اپنے میدانوں كی دستیابی ظاہر كی ہے تاہم بنگلہ دیش میں كم گراؤنڈز ہونے كے باعث سری لنكا كو آئی پی ایل كی میزبانی ملنے كے امكانات روشن ہیں اور سری لنكا میں بھارتی بورڈ كے اخراجات بھی كم آئیں گے۔

واضح رہے كہ 2009 میں بھارت میں عام انتخابات كے باعث آئی پی ایل كا دوسرا ایڈیشن جنوبی افریقا میں منعقد كیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں