پھلوں كا استعمال شوگر كا مرض كم جبكہ جوس كا استعمال اس كے امكانات کو بڑھاتا ہے طبی ماہرین

پھلوں کے جوس کے استعمال سے ناصرف ذیابطیس بلکہ موٹاپے کی بیماری کے خطرات بھی بڑھتے ہیں، طبی ماہرین

پھلوں کے جوس میں چینی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث ذیابطیس کے امکانات بڑھتے ہیں، برطانوی طبی ماہرین فوٹو: فائل

برطانوی ماہرین طب كے مطابق پھلوں كا استعمال ذیابطیس کے مرض کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے جبکہ پھلوں کے جوس كے استعمال سے ذیابیطس كے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔


حالیہ تحقیق میں برطانوی ماہرین نے بتایا کہ پھلوں کا استعمال جہاں ذیابطیس کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تو وہیں ان کے جوس کا استعمال چینی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث نہ صرف ذیابطیس کے امکانات کو بڑھاتا ہے بلکہ اس سے موٹاپے کی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ پھلوں كے جوس كی بجائے تازہ پھلوں كا استعمال زیادہ مفید ہے كیونكہ تازہ پھلوں كے استعمال سے بیماریوں سے محفوظ رہ كر بہتر زندگی گزاری جاسكتی ہے۔
Load Next Story