احتساب عدالت میں طلبی مریم نواز نے عوام سے مشورہ مانگ لیا

عوام بتائیں میں طلبی کا بائیکاٹ کروں؟ یا پیش ہوکر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردوں؟

عوام بتائیں میں طلبی کا بائیکاٹ کروں؟ یا پیش ہوکر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردوں؟ (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کی طرف سے طلبی پر کہا ہے کہ مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں نہ سن سکو گے اور نہ سہہ سکو گے۔

ایکسپریس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کیا ہے جس کے جواب میں مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بے نقاب ہونے کے بعد گھبراہٹ میں حکومت نے ایک اور مقدمہ قائم کردیا، میں عوام سے دریافت کرتی ہوں کہ کیا مجھے اس نیب کے سامنے پیش ہونا چاہیے؟ جو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے یرغمال ہو۔

یہ پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز احتساب عدالت طلب


ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے مشورہ مانگا کہ کیا مجھے نیب کے سامنے پیشی کا یا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ یا عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ پانی کرنا چاہیے؟

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں نہ سن سکو گے اور نہ سہہ سکو گے، ایسا نہ ہو کہ پھر سرپیٹتے رہ جاؤ۔

Load Next Story