ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف کی ضمانت کی منسوخی کیلئے دائر درخواست خارج

وکیل اسلم گھمن نے پرویز مشرف کو دی گئی ضمانت کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔


ویب ڈیسک September 11, 2013
وکیل اسلم گھمن نے پرویز مشرف کو دی گئی ضمانت کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سپریم کورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی، وکیل اسلم گھمن نے پرویز مشرف کو دی گئی ضمانت کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ میں اکبربگٹی قتل کیس کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی بھی سماعت ہوئی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں تیاری کے لئے وقت دیا جائے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، آپ اس کی تیاری کریں، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں