بس و کوچ کے کرایے میں من مانا اضافہ مسافروں میں اشتعال

ٹریفک پولیس پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ،مسافروں کا مطالبہ


Staff Reporter July 10, 2019
ٹریفک پولیس پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ،مسافروں کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد بس،منی بس اور کوچز مالکان نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

کراچی ٹرانسپورٹر اتحادنے کرایوں میں اضافے سے لاتعلقی کااعلان کردیا،سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے کراچی میں بس اڈہ مالکان کی ہدایت پر ڈرائیور اور کنڈیکٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا، بسوں، منی بسوں اور کوچز دگنے کرائے وصول کررہے ہیں۔

اضافی کرایوں کی وجہ سے کنڈیکٹروں اور مسافروں میں تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے، مسافروں نے حکومت ،آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

کراچی ٹرانسپورٹ کے صدر ارشاد بخاری اور جنرل سیکریٹری محمود خان آفریدی نے ویڈیو بیان میں کرایوں میں اضافے کی نفی کی۔ ان کا کہناہے کہ انھوں نے اپنے اس احتجاج کے دوران کسی جگہ کرایوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں کیا،زائد کرایے نہ دیے جائیں، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت سے سی این جی کی فی کلوقیمت میں 20روپے اضافے کے فیصلے کی واپس لینے کی اپیل کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں