جج کی ویڈیو نے احتساب نظام پر سوال اٹھا دیے اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے ن لیگ
حکومت کوپتہ چل گیا وڈیو اصلی ہے اس لیے فارنسک والے بیان سے پھرگئی،شاہد خاقان
ISLAMABAD:
مسلم لیگ ن کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ویڈیو ٹیپ نے احتساب نظام پر سنگین الزام لگا دیے ہیں۔
اعلی عدلیہ سو موٹو نوٹس لے، حکومت نے وڈیو کے فارنسک کرانے کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ وڈیو اصلی ہے اس لیے فارنسک آڈٹ والے بیان سے انحراف کیا گیا، جج کی وڈیو نے احتساب کے نظام پر سوال اٹھا دیے ہیں ، ملک میں اب احتساب کے عمل پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیسز کی اب کوئی قانونی حیثیت نہیں رہتی ، احتساب کا عمل ختم ہو چکا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں احسن اقبال اور مریم اورنگ زیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا بلکہ تین دن قبل ویڈیو عوام کے سامنے پیش کی ، حکومت کے درجنوں ترجمان اس پر ہر جگہ پر بھرپور تبصرے کرتے رہے اور ویڈیو کیخلاف باتیں کرتے رہے مگر حکومت کو چار روز بعد خیال آیا کہ اس معاملے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ، وزیر اعظم نے دس ماہ میں سب سے بڑا یوٹرن لیا ، حکومت نے ویڈیو کے فرانزاک کرانے کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا ہے ۔