انگوٹھے کے نشانات مٹ جانیوالوں کیلیے بائیومیٹرک ختم کرنیکا فیصلہ

حادثات یا معمر ہونے پر بہت سے لوگوں کے انگوٹھوں کے نشانات مٹ چکے، بزرگ شہری کی شکایت پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا


رضوان غلزئی July 10, 2019
شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکائونٹ کیلیے بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہو گی، نادرا کو 30 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت فوٹو:فائل

بزرگ شہری کی شکایت پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا جب کہ حکومت نے حادثات یا عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے انگلیوں کے بائیو میٹرک نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیو میٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم آفس نے نادرا کو خط لکھ کر 30 روز کے اندر اس حوالے سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیر اعظم آفس،وزارت داخلہ اور نادرا کے مابین ٹاسک مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا۔ شناختی کارڈز، پاسپورٹ، موبائل سم اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیاکہ پاکستان میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کے انگوٹھوں کے نشانات مٹ چکے ہیں، ایسے افراد کو شناختی کارڈ بنوانے اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے دوران سرکاری دفاتر اور بینکوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن شہریوں کے انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں انکے لیے الگ میکنزم تیار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں