انکم ٹیکس آرڈیننس بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کو ریگولیٹ کرنے کے ذمے دار نہیں ایس ای سی پی

ادارہ کمپنیوں کے خلاف سونے یا قیمتی جائیداد کی ضبطی کیلیے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کر رہا ہے، اعلامیہ

ادارہ کمپنیوں کے خلاف سونے یا قیمتی جائیداد کی ضبطی کیلیے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کر رہا ہے، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

SHABAQADAR:
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کارپوریٹ سیکٹر اور کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔


ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضع کیا گیاہے کہ ادارہ کمپنیوں کے خلاف سونے یا قیمتی جائیداد کی ضبطی کیلیے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔

ایس ای سی پی کی طرف سے واضح کیا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 یا بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کو ریگولیٹ یا نافذ کرنے کا ذمے دار ادارہ نہیں ہے۔
Load Next Story