غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان

اغوا برائے تاوان اور بھتہ جیسے سنگین جرائم میں کمی واضح کمی آئی، OICCI سیکیورٹی سروے

سرمایہ کاروں، گاہکوں، سپلائرز اور ملازمین کیلیے بھی بہتری آئی ہے، صدر OICCI شازیہ سید فوٹو: فائل

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی اقدامات کوموثراور ماحول میں بہتری پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔


اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے جون 2019 میں کیے گئے سالانہ سروے رپورٹ میں یر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی اقدامات کوموثراور ماحول میں بہتری پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ سالانہ سیکیورٹی سروے صرف او آئی سی سی آئی ممبران کے درمیان کیا جاتا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کار ہیں۔

یہ سروے پاکستان میں کام کرنے کی شرائط کی سالانہ اسیسمنٹ میں سے ایک ہے اور ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کار، متعلقہ سفارتکار اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز اس سروے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔
Load Next Story