عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

وائٹ ہاوس نے عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں دی، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک July 10, 2019
عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ فوٹوفائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوزکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق سنا ضرور ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے، لہذا عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |