رینجرز کا کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کے گھر پر چھاپہ

چھاپے کے دوران رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


ویب ڈیسک September 11, 2013
اس سے قبل بھی رینجرز کی جانب سے عزیر جان بلوچ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا تاہم رینجرز انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی. فوٹو فائل

رینجرز نے لیاری کے علاقے سنگولین میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ان کے گھر سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھاپے کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی اس دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جب کہ متعدد منشیات فروشوں کے اڈوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے،اس سے قبل بھی رینجرز کی جانب سے عزیر جان بلوچ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا تاہم رینجرز انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہیں، آپریشن کے دوران رینجرز کی جانب سے بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور اغوا برائے تاوان میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |