پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم ہے ملیحہ لودھی      

دہشت گردی اور منظم جرائم میں گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک July 10, 2019
جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد باہمی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں،ملیحہ لودھی فوٹوفائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور منظم جرائم میں گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہرسال ریکارڈ مقدار میں منشیات برآمد کررہے ہیں، ہمارے خطے میں منشیات، قدرتی وسائل اور انسانی اسمگلنگ دہشت گرد تنظیموں کے بڑے ذرائع آمدن ہیں، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد باہمی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، لہذا منشیات کی پیداوار روکنے کیلئے عدم استحکام کا خاتمہ اورروزگار کے مواقع کی فراہمی ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں