بھارتی حکومت کا چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے فیصل آباد وولوز کے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

فیصل آباد وولوزکےآنےسےسیکیورٹی کی صورتحال بگڑسکتی ہے اوراتنے بڑے پیمانے پرسیکیورٹی انتظامات نہیں کرسکتے،بھارتی حکومت

چیمپیئنز لیگ میں آئی سی سی کے تمام ممبر ممالک کی نیشنل چیمپیئن ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اورویزہ جاری نہ کرنے پر فیصل آباد وولوز چیمپیئن لیگ سے باہر ہوگئی. فوٹو؛ فائل

بھارتی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے فیصل آباد وولوز کے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکومت کا کہنا ہےکہ فیصل آباد وولوز کے بھارت آنے سے سیکیورٹی کی صورتحال بگڑ سکتی ہے اور سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے اتنے بڑے پیمانے پر انتظامات نہیں کرسکتے،بھارتی حکومت کے اس اقدام کے بعد بھارت کے شہر موہالی میں ہونے والی چیمپینزلیگ ٹی20سے فیصل آباد وولوز باہر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز لیگ میں آئی سی سی کے تمام ممبر ممالک کی نیشنل چیمپیئن ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، چیمپیئز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، فیصل آباد وولوز نے شیڈول کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کی درمیانی شب بھارت روانہ ہونا تھا جہااپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے چیمپیئن کلب اوٹاگو سے کھیلنا تھا۔
Load Next Story