یو اے ای کی عدالت نے پاکستانی ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی

ایک غیر ملکی سفارتخانے میں تعینات حساس ادارےکےاعلیٰ افسر نےاس کام کیلئے 30 ہزاردرہم دیئے تھے،پاکستانی ڈرائیورکا اعتراف


AFP September 11, 2013
بھی تک نہ تو پاکستانی باشندنے کا نام بتایا گیا اورنہ اس ملک کے متعلق کچھ بتایا گیا جس کے لئے یہ شخص جاسوسی کرتا تھا ۔فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کورٹ نے پاکستانی ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے یو اے ای کے اہم سرکاری محمکے میں تعینا ت پاکستانی ڈرائیور کو دوسرے ملک کے لئے جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید سنا دی ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ایک غیر ملکی سفارت خانے میں تعینات حساس ادارے کےاعلیٰ افسر نے اس کا م کے لئے 30 ہزار درہم دیئے تھے۔


متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی ڈرائیور حکومت کے اہم اجلاسوں کی فوٹیج اس افسر کو فراہم کرتا تھا تاہم ابھی تک نہ تو پاکستانی باشندنے کا نام بتایا گیا اورنہ اس ملک کے متعلق کچھ بتایا گیا جس کے لئے یہ شخص جاسوسی کرتا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں