عمران صاحب کواب غیرملکی دوروں کےلئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی مریم اورنگزیب

عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق سیلیکٹڈ اور منتخب میں، بھیک مانگنے جانے میں اور سرمایہ کاری لانے میں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

عمران صاحب، گھر بیٹھ کر نوازشریف کے بین الااقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں، مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کو اب غیر ملکی دوروں کے لئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی۔

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے اظہار لاعلمی پر اپنے ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب شاباش گھر بیٹھیں، جھوٹ بولیں اور الزام لگائیں، عمران صاحب چھوڑنا نہیں ان کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا، عمران صاحب گھبرانا نہیں، آپ تو موت بھی برداشت کر لیتے ہیں۔




ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ یہ ہوتا ہے فرق سیلیکٹڈ اور منتخب میں، ہر جگہ سے چھٹی، شاباش گھر بیٹھ کر نوازشریف کے بین الااقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں، ‏عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق بھیک مانگنے جانے میں اور سرمایہ کاری لانے میں، عمران صاحب کو اب غیر ملکی دوروں کے لئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی۔



مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2.5 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے اور جب ملک 5.8 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے تاہم ‏عمران صاحب پریشان نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے۔
Load Next Story