ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور طالبان میں ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں حکومت نے گرفتار 6 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا۔ سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے جانےوالے تمام افراد جنوبی وزیرستان پہنچ گئے ہیں جب کہ 6 افراد کی رہائی کے بعد طالبان نے بھی خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 مارچ 2012 کو بلوچستان سے اغوا کیے گئے 2 ایف اسی اہلکاروں کو بھی رہا کردیا ہے۔
طالبان نے حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تصدیقی کی تاہم آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ کسی بھی قیدی کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی دیگر جیلوں میں قید دیگر طالبان کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے اور یہ فہرست حکومت کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات میں پیش کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔