مصر میں 2 بم دھماکوں میں 5 فوجی ہلاک 19 زخمی

پہلا دھماکا فوج کے حساس ادارے کے باہر ہوا جس میں 4 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو ئے جب کہ دوسرا دھماکا چیک پوسٹ میں ہوا


AFP September 11, 2013
پہلا دھماکا فوج کے حساس ادارے کے باہر ہوا جس میں 4 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو ئے جب کہ دوسرا دھماکا چیک پوسٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔ فوٹو: رائٹرز

مصر میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکا سینا پیننسویلا میں غزہ کی پٹی کے ساتھ منسلک سرحدی علاقے رفاہ میں فوج کے حساس ادارے کے باہر ہوا جس میں 4 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے جب کہ دوسرا دھماکا قریب واقع چیک پوسٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے، دھماکوں کے بعد رفاہ کی سرحد کو بند کر دیا گیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

مصر کی فوج کی جانب سے جولائی میں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے مصری فوج کو سینا پیننسویلا میں دہشت گردوں کے گروپوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور اس علاقے میں فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں کئی روز سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل القاعدہ کے ایک گروپ کی جانب سے قاہرہ میں وزیر داخلہ محمد ابراہیم کے قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم حملے میں وہ اوران کا قافلہ محفوظ رہا، حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس گروپ نے مصر میں فوجی قیادت کے خلاف کئی اور حملوں کی دھمکی بھی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں