شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید 3 زخمی
سیکیورٹی اہلکار پیدل جارہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، ذرائع
تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے شہید و زخمیوں کو میرانشاہ آرمی کیمپ اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خرکمر کے علاقے میں سیکیورٹی اہلکار پیدل جارہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، شہید اہلکار کی شناخت سپاہی جاوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں سپاہی ولی، سپاہی رستم اور سپاہی بلال شامل ہیں۔