وزیراعظم کے دورہ امریکا کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا دفتر خارجہ

عمران خان کے دورے کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

وزیراعظم کے دورے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو:فائل

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن سے امریکی حکام کے اظہار لاعلمی پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور اس کا مناسب وقت پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ہم امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں

وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ امریکا کا دورہ کرنا تھا اور 22 جولائی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنا تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم کے دورہ امریکا کی تصدیق بھی کردی تھی۔ تاہم اب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم 22جولائی کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ



یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت کی تردید

اس کے علاوہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے اور ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے جو عمران خان نے قبول بھی کرلی ہے تاہم گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اس خبر کی بھی تردید کردی تھی۔
Load Next Story