بی آر ٹی منصوبہ انڈر پاس میں حجام کی دکان سوشل میڈیا پر مقبول 

بی آر ٹی کے انڈر پاسز تسلی بخش سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ویران پڑے ہوئے ہیں


شاہ زیب خان/ July 10, 2019
مقامی افراد سڑک عبور کرنے کیلئے انہی انڈرپاسز کو استعمال کرتے ہیں فوٹوایکسپریس

بی آر ٹی انڈر پاس میں سیکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ایک غریب شخص نے اپنی حجام کی دکان سجالی۔

بی آر ٹی کے انڈر پاسز انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ویران پڑے ہوئے ہیں، جب کہ انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے بعد بھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

مقامی افراد سڑک عبور کرنے کیلئے انہی انڈرپاسز کو استعمال کرتے ہیں جب کہ حال ہی میں ایک غریب شخص نے ہشتنگری انڈر پاس میں اپنی حجام کی دکان سجالی ہے جس کے بعد انڈر پاس استعمال کرنے والے افراد نے بھی حجام کی دکان کا رخ کرنا شروع کر دیاہے۔



ایک آئینے اور کرسی پر مشتمل دکان نے جلد ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرعوام نے حجام کو ویلڈن کہا ہے توکسی نے تحریک انصاف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نئی دکان پر ٹیکس لگانے کی نوید بھی سنا دی ہے تاہم بی آر ٹی حکام کی جانب سے اس دکان کے حوالے سے کیا رد عمل آتا ہے اس بارے میں فوری طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔