اقراعزیز اور یاسر حسین معاملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

یاسر اوراقرا معاملے پر شوبز فنکار دودھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں

سوشل میڈیا پر یاسر حسین کو اقرا عزیز کو بے ہودہ انداز میں شادی کی پیشکش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے فوٹوفائل

اداکار یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کو ایوارڈ تقریب کے دوران بے ہودہ انداز میں شادی کی پیشکش نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا۔

حال ہی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیاہے۔ سوشل میڈیا صارفین تو یاسر حسین کو سب کے سامنے اقرا کو بوسہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تاہم شوبز فنکار بھی اس معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bzpq95ShRXX/"]

اداکار حمزہ علی عباسی نے اس معاملے پر دونوں اداکاروں کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے اقرا اور یاسر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے ایک شخص کی خاتون کو شادی کی پیشکش کرنے پر آپ کس طرح اس چیز میں نقص ڈھونڈ سکتے ہیں کیونکہ اس نے خاتون کو گلے لگایا اور اس کا بوسہ لیا ۔ برائی کو برائی کہو لوگوں کو ذلیل نہ کرو۔


تاہم جہاں حمزہ علی عباسی نے یاسر حسین کے اس عمل کی حمایت کی ہے وہیں شوبز سے وابستہ دیگر فنکاروں نےاس کے مخالفت میں آواز اٹھائی ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے یاسر حسین کے تقریب کے دوران اقرا عزیز کے بوسہ لینے کوغیر مہذب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک مسلم ملک میں رہتے ہیں ،ہماری ثقافت اور ہمارا مذہب ہمیں سب کے سامنے اس طرح کی حرکت کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں دیتا۔



صرف وینا ملک نے ہی نہیں بلکہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی یاسر حسین کی حرکت کو بے ہودہ قرار دیا ہے اور حمزہ علی عباسی کو یاسر حسین کی اس حرکت کو سپورٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رابی پیرزادہ نے کہاماڈرن ہونے میں اورولگر ہونے میں بہت فرق ہوتاہےکیونکہ جو چیز آپ اپنے گھروالوں کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے وہ ولگیریٹی میں آتی ہے۔ اور شاید یاسر اور اقرا نے یہ حرکت پبلسٹی کے لیے کی ہے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/692169057898206/"]
Load Next Story