سمندرپار پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 84 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا

امریکا سے آنے والی ترسیلات 20 فیصد اضافہ سے 3 ارب 41 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے بھجوائی گئی رقوم 18 فیصد زائد رہیں


ویب ڈیسک July 10, 2019
مالی سال 19-2018 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 21 ارب 84 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھجوائیں، اعداد و شمار۔ فوٹو:فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا.

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ، مالی سال 19-2018 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 21 ارب 84 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھجوائیں جب کہ مالی سال 18-2017 کے دوران ترسیلات کی مالیت 19 ارب 91 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق امریکا سے آنے والی ترسیلات 20 فیصد اضافہ سے 3 ارب 41 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ برطانیہ سے بھجوائی گئی رقوم 18 فیصد زائد رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں