سونے کی فی تولہ قیمت 80 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے ساتھ 80 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بدھ کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کمی سے 33840 کی سطح ہر بند ہوا، اور 1.63 ارب روپے مالیت کے 4 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا، جب کہ ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر158 روپے17 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے ساتھ 157.37 سے بڑھ کر 157.88 روپے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے کے اضافے سے 158 روپے50 پیسے کی سطح پر آگئی۔
ڈالر کی اڑتی اڑان نے سونے کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے کا اضافہ ہوگیا، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے ساتھ 1396 روپے ہوگئی۔
ڈالر کی قدر میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 80 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 68 ہزار 844 روپے ہوگئی۔