اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک July 10, 2019
سوئی نادرن کے سسٹم  پر 11.35 ڈالر اور سوئی نادرن کے سسٹم  پر 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت مقرر کی گئی ہے۔ فوٹوفائل

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرانے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کیا گیا ہے اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سوئی نادرن کے لیے جون میں ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر مقرر تھی جب کہ جون میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں