رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر اُن کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کروایا، نبیلہ ثناء اللہ


ویب ڈیسک July 10, 2019
دو صفحوں پر مشتمل خط اقوم متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو بھجوایا گیا، فوٹو: فائل

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر اُن کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے اپنے وکلا کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔

دو صفحوں پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے جب کہ رانا ثناءاللہ پہلے ہی کہہ چُکے تھے کہ اُن کا قتل یا گرفتار کر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

متن کے مطابق ریاست نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کر کے ایک اچھی ساکھ کے ادارےاے این ایف کی بدنامی کی ، وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کروایا ،ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں ہے اس لیے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کی رات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں