ایک شرارتی بندرنے جاپانیوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا

شرارتی بندر کو پکڑنے کے لئے 280 شکاریوں پر مشتمل ایک فوج در موج بھیجی گئی۔

شرارتی بندر 18 حملوں میں متعدد افراد کو زخمی کر چکا تھا۔ فوٹو؛ فائل

جاپان کے جنونی شہر ہیوگا کے شہریوں کے ناک میں دم کرنے والے شرارتی بندر کو پکڑنے کے لئے 280 افراد پر مشتمل ایک فوج در موج بھیجی گئی جس نے بہت جدو جہد کے بعد شرارتی بندر کو پکڑ لیا۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک شرارتی بندر نے جاپان کے جنوبی شہر ہیوگا کے شہریوں کو گزشتہ ماہ سے تنگ کر کے رکھا ہوا تھا اور اب تک 18 حملوں میں متعدد افراد کو زخمی کر علاوہ املاک کو بھی نقصان پہنچا رہا تھا جس پر شہر کی انتظا میہ نے 280 تربیت یافتہ شکاریوں ، امدادی اہلکاروں اور میونسپل محکمے کے افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے شرارتی بندر کو پہلے تلاش کیا اور پھر ایک گھر سے پکڑ لیا۔شرارتی بندر کو فی الحال ایک گھر میں رکھا گیا ہے۔


شرارتی بندر کو پکڑنے کرنے کے لئے اس سے قبل بھی 500 پولیس اہلکاروں، امدادی اہلکاروں اور میونسپل محکمے کے افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے متعدد بار کوششیں کیں تاہم وہ ہر کوشش میں ناکام رہے۔

Load Next Story