ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کو طلبی کا سمن موصول

مریم نواز کو 19 جولائی کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، سمن


ویب ڈیسک July 10, 2019
مریم نواز کو 19 جولائی کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، سمن . فوٹو : فائل

نیب لاہور نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے معاملے پر مریم نواز کو 19 جولائی کو طلبی کا سمن جاتی امرا میں موصول کروا دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی خصوصی ٹیم پولیس کے ہمراہ نوٹس لے کر جاتی امرا گئی اور ایوان فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ذاتی حیثیت میں طلبی کا سمن موصول کروایا۔

یہ بھی پڑھیں :ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز احتساب عدالت طلب

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کے سمن تعمیل کے لیے نیب لاہور کو بھجوائے تھے، سمن کے مطابق مریم نواز کو مقدمے میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔