وزیراعظم 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں


ویب ڈیسک July 10, 2019
وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں، فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں،دونوں سربراہانِ مملکت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ سمٹ سطح کی پہلی ملاقات ہوگی،جس میں دوطرفہ اور علاقائی معاملات زیر غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کی تصدیق کردی

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی کانگریس کے ممتاز ارکان اور پاکستانیوں سے بھی ملیں گے، وزیراعظم کی واشنگٹن مصروفیات میں نیا پاکستان وژن اور امریکا کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت زیرغور آئے گی، عمران خان امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور افغانستان میں سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیں گے جب کہ ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی اجاگر کریں گےاور تنازعات مزاکرات سے حل کرنے اور جنوبی ایشیا امن، ترقی اور خوشحالی پر بات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں