عراق میں 2 بم دھماکوں میں 33 افراد ہلاک 55 زخمی

بم دھماکا عراق کے دارلحکومت بغداد کے شمال مغربی علاقے کسرہ میں مسجد کے باہر ہوا


Reuters September 11, 2013
امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے دار لحکومت بغداد کے علاقے کسرہ میں مسجد کے قریب 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک جب کہ 55 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا مسجد کے باہر کھڑی گاڑی میں اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے نماز ادا کر کے باہر نکل رہے تھے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکار اور دیگر لوگ جائے وقوعہ پر پہنچےتو ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، دونوں دھماکوں کے نتیجے 33 افراد ہلاک جب کہ 55 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست کے ماہ میں بم دھماکوں اور پر تشدد واقعات میں کم از کم 800 افراد ہلاک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں