پری مون سون کا آغاز مطلع ابر آلود رات اور صبح بوندا باندی کا امکان

مون سون کی بارشوں کا دورانیہ 15جولائی سے 15ستمبر تک ہے،سمندر میں لہریں 6میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں، محکمہ موسمیات


Staff Reporter July 11, 2019
مون سون کی بارشوں کا دورانیہ 15جولائی سے 15ستمبر تک ہے،سمندر میں لہریں 6میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

شہرمیں پری مون سون کا آغازہوگیا، مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے جبکہ رات وصبح کے اوقات میں بوندباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق شہر کا جزوی اورمکمل ابرآلود موسم مون سون کے زیراثر ہے،اور اس کو قبل ازمون سون کہہ سکتے ہیں،تاہم شہر میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران مون سون کی بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ 15جولائی سے 15ستمبر تک ہے بدھ کو شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب دن کے وقت گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں کمی سے 52فیصد ریکارڈ ہوا،بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.5ڈگری ریکارڈ ہوا،سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے سمندری لہریں بلند ہورہی ہیں جو 4میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں، آج (جمعرات)کو شہر کا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے جبکہ رات اورصبح کے وقت بونداباندی کا امکان ہے، اس کے علاوہ آج زیادہ سے زیادہ پارہ 34سے 36ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں