ریگولٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رْولز 2008 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Irshad Ansari July 11, 2019
ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رْولز 2008 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملکی برآمدات کو فروغ دینے کیلیے ایڈیشنل کلکٹرزکی سربراہی میں ریگولٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کوبرآمدی یونٹس کو لائسنس کے اجرا،تجدیدی و توسیع اور برآمدی اشیا کی اجازت دینے،درآمدی خام مال کی بونڈ ٹو بونڈٹرانسفر فاضل،اضافی سامان و آلات کو سکریپ میں رکھنے اور فروخت کرنے کی اجازت دینے سمیت دیگر اختیارات حاصل ہونگے جس کیلیے ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رْولز 2008 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رْولز 2008 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے آرا کیلیے متلعقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھجوادیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز پندرہ دن کے اندر اندر اپنی آرا و تجاویز دے سکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے