ایئر پورٹ پر مسافروں کا ڈیٹا چوری اہلکاروں سمیت 10 گرفتار قائمہ کمیٹی میں انکشاف
اجلاس میں کے پی میں افغان سموں کی فروخت پر تشویش،غیراخلاقی ویڈیوزکی روک تھام پرسائبرونگ،اداروں سے بریفنگ طلب
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ایف آئی اے، کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کے اپنے لوگوں نے اسمگلرز کیساتھ ڈیٹا شیئر کیا تھا جبکہ کوئٹہ میں ڈپٹی کلکٹرکسٹم عبدالقدوس کواسمگلنگ روکنے پر شہیدکیاگیا۔
سینیٹر روبینہ خالد کی سر براہی میں قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس کے ساتھ مشروط کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس نے بلوچستان میں جاں بحق ہونیوالے کسٹمز کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹرعبدالقدوس کیلیے فاتحہ خوانی کی۔ کسٹم حکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ ڈپٹی کلکٹر کو اسمگلنگ روکنے پر شہید کیا گیا ۔ 3اسمگلرز گرفتار ہو چکے ہیں۔کمیٹی اجلاس میں مسافروں کے ڈیٹا چوری کی شکایات پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور پی ٹی اے کے اعدادوشمار میں تضاد دیکھنے میں آیا۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے کہا پی ٹی اے نے ڈیٹا چوری کی پندرہ شکایات بھیجیں جبکہ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے کو ڈیٹاچوری کی 45 ہزار سے زائد شکایات ملیں ،تمام شکایات ایف آئی اے کو بھیج دیں۔
ایف آئی اے حکام نے سائبر کرائمز کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ڈیٹا چوری میں ملوث 10افراد کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا ایف ائی اے کے3ملازمین کو حراست میں لیا گیا۔
کسٹم حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے والوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کردی،ایک بارموبائل فون رجسٹرہونے پردوبار ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔ اگر کوئی شخص اب ایک دن کے لیے ملک سے باہر جائے تو واپسی پر موبائل پر کسٹم ڈیوٹی دینا ہوگی۔قائمہ کمیٹی نے کے پی میں افغان سموں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ۔
سینیٹر روبینہ خالدنے کہاکہ بچوں کے حوالے سے سائبر کرائم سنجیدہ معاملہ ہے ۔قائمہ کمیٹی نے بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوزکی روک تھام پرسائبرونگ اور متعلقہ اداروں سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی گئی ۔