سوات میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 4 بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک July 11, 2019
گھرکا سربراہ شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا: فوٹو: فائل

پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پرپہاڑی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اوراس کے 4 بچے بھی شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا جب کہ گھرکا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں