
ایکسپریس نیوزکے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پرپہاڑی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اوراس کے 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا جب کہ گھرکا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔