شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ انتہائی خطرناک قراردیدی گئی

آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس کو بجھانے میں 2 دن لگ سکتے ہیں، فائر بریگیڈ حکام


ویب ڈیسک September 11, 2013
آگ کو بجھانے کے لئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس

شیر شاہ میں واقع روئی کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقے شیر شاہ میں واقع روئی کے گودام میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی جسے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے انتہائی درجے کی آگ قرار دیا ہے اور آگ کو بجھانے کے لئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس کو بجھانے میں 2 دن لگ سکتے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں روئی کی ہزاروں گانٹھیں موجود ہیں جس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔


ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر مسعود عالم نے بتایا کہ اس وقت فائر بریگیڈ کی 35 سے 40 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور آگ کے بجھنے سے پہلے یہ نیں کہا جا سکتا کہ آگ کو ٹھنڈا کرنے میں مزید کتنا وقت درکار ہو گا.


واضح رہے کہ ایک سال قبل اسی روز شیر شاہ کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی ہولناک آگ نے250 سے زائد معصوم جانیں نگل لی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |