اٹک کے قریب بس الٹنے سے 13 مسافر جاں بحق متعدد زخمی

بارش کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ترجمان موٹروے پولیس


ویب ڈیسک July 11, 2019
بارش کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ترجمان موٹروے پولیس۔ فوٹو : فائل

سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اٹک کے قریب بس الٹنے کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، مسافر بس سوات سے لاہور جارہی تھی کہ براہمہ انٹر چینچ کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا جب کہ بس میں59 افراد سوار تھے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 6 مرد، 3 عورتیں اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا تاہم بس کا ڈرائیور محفوظ ہے جس کو حسن ابدال پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے موٹر وے براہمہ انٹرچینج پر سوات سے لاہور جانے والی بس اُلٹنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں