اقرا عزیز کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اوراپنی خوشی کا انتظار کریں، اقرا عزیز

یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے، اقرا عزیز فوٹوفائل

نامور ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز نے ان پر اور یاسر حسین پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین کاخیال ہے کہ کسی کو شادی کی پیشکش کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن جو انداز یاسر حسین نے اختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا۔

اس واقعے کے تقریباً چار دن بعد اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکراتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: اقراعزیز اور یاسر حسین معاملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اقرا نے مزید کہا اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اوراپنی خوشی کا انتظار کریں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BzvWoBWgpAC/"]

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبزفنکاروں نے بھی یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جب کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں نے یہ ڈراما میڈیا پرشہرت حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔
Load Next Story