کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو ’’بکاؤ اور ملک دشمن‘‘ قرار دے دیا
چند صحافیوں نے میرے خلاف ایک گروپ بنایا ہے اوراس میں شامل لوگوں نے مجھے دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں، کنگنا رناوت
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو نالالق، بکاؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا۔
کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ اچھے بُرے لوگ ہوتے ہیں، میڈیا نے مجھے عزت دی اور میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ میری کامیابی میں میڈیا کا ہاتھ ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میڈیا میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک پر دیمک کی طرح چپٹا ہوا ہے جو جھوٹی افواہیں پھیلاتے اور ملک دشمن سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BzwxL60lc54/"]
کنگنا نے کہا کہ میڈیا کے چند افراد نے میرے خلاف ایک گروپ بنالیا ہے اوراُن میں شامل نام نہاد صحافیوں نے مجھے دھمکیاں دینی بھی شروع کردی ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میری کوریج پر پابندی عائد کردیں گے اور میرا مستقبل بر باد کردیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کنگنا کی 'سستی کاپی' قراردئیے جانے پرتاپسی پنوں کا جواب
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان جیسے صحافیوں کو خریدنے کے لئے لاکھوں روپے نہیں چاہیے کیوں کہ یہ لوگ اتنے سستے ہیں کہ پچاس ساٹھ روپے میں بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہ اگر ان جیسے لوگوں کی چلتی تو آج میں انڈیا کی ٹاپ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہ ہوتی۔