بدین ایکشن کمیٹی غریب آبادکا بلدیاتی عملے کیخلاف احتجاج

شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی جمع ہے، صفائی کرانے کا مطالبہ

تجارتی علاقوںمیں روڈ پر کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے آمدورفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

KARACHI:
بدین میں غریب آباد ایکشن کمیٹی نے بلدیاتی عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں غریب آباد ایکشن کمیٹی کے رہنما محمد حنیف سہڑات کی رہنمائی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میونسپل عملے کی صفائی میں عدم دلچسپی کے باعث قائداعظم روڈ، سیرانی روڈ، شاہ برہان روڈ، کینٹ روڈ، غریب آباد، کچھی محلہ سمیت پورے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔




تجارتی علاقوںمیں روڈ پر کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے آمدورفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب سیوریج کا پانی روڈ پر کھڑا ہونے اور گندگی کے ڈھیر لگنے سے ملیریا، ڈنگی اور دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں صفائی مہم کا آغاز کرکے کچرے کو ٹھکانے لگایا اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کی جائے۔
Load Next Story