بدین ٹیل میں پانی کی قلت پر آبادگاروں کا سیمینار

آباد گاروں کے آب پاشی عملے پر الزامات چیف انجینئر سکھر بیراج نے تسلیم کر لیے


Nama Nigar September 12, 2013
زمینوں پر پانی کی شدید قلت ہے اور فصل آباد بھی نہیں ہوتی، آباد گاروں کا احتجاج

بدین ضلع میں پانی کی قلت، ٹیل کے آباد گاروں تک زرعی اور پینے کا پانی تک نہ ہونے، مختلف شاخوں کے آباد گاروں کے احتجاج اور اسلام آباد میں دھرنے کی خبریں میڈیا میںآنے کے بعد پی پی کے ایم این اے سردار کمال چانگ نے نوٹس لیتے ہوئے سنجر چانگ میں ''پانی ٹیل کے آباد گاروں تک پہنچانے'' کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا۔

جس میں پی پی ایم این اے منور تالپور، ایم پی اے امداد پتافی، ایم پی اے میر الٰہ بخش تالپور، چیف انجینئر سکھر بیراج، ڈی آئی جی میرپور خاص، ایس ایس پی بدین، ایس ایس پی حیدر آباد، پی پی رہنما رئیس محبوب چانگ، میر عطا محمد تالپور، محکمہ آبپاشی کے عملے سمیت ٹیل کے آبادگاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نصیر کینال سمیت دیگر شاخوںو کینالوں کے متاثرہ آباد گاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینوں پر پانی کی شدید قلت ہے، فصل آباد نہیں ہوتی جبکہ پینے تک کا پانی نہیں ہے جس کی وجہ سے لاتعداد مکین نقل مکانی کر گئے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ شاخوں پر مقرر بیلدار وداروغے پانی پہنچا کر کروڑوں روپے کمالیتے ہیں۔ آب پاشی کا عملہ پانی ٹیل تک پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ہیں۔ چیف انجینئر سکھر بیراج نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آباد گاروں کی شکایات درست ہیں۔ اس معاملے میں محکمہ آب پاشی کا عملہ ملوث ہے۔ مگر کسی چھوٹے سے ملازم کا تبادلہ کرنے پر وزیر اعلیٰ ہائوس سے فون آجاتا ہے، اس موقع پر منور تالپور نے کہا کہ پانی کی کوئی کمی نہیں۔ مگر نظام درست نہ ہونے کے بنا پر پانی نہیں پہنچ رہا ہے۔ سردار کمال چانگ، میر الٰہ بخش تالپور اور امداد پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرگیشن کے حکام، عوامی نمائندے و آباد گار مل کر پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کیلیے ری ماڈلنگ کر کے ٹیل تک باآسانی پانی پہنچاسکتے ہیں،اور اس پر جلد کام شروع کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں