بانی پاکستان کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
گورنر، وزیراعلیٰ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کی مزار قائد پر حاضری
بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا65واں یوم وفات بدھ کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کے بعد دونوں رہنماؤں نے مزار قائد پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے برصغیر کے مسلمانوں کیلیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کیلیے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی قربانیوں، خدمات اور عظیم جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
قائداعظم محمدعلی جناح کے اہلخانہ کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق والی شخصیات اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی، بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے بھی بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری اور شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر شہر بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اورسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات وسیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز منعقد کیے گئے، اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی چینلز نے خصوصی پروگرامز پیش کیے اور اخبارات و رسائل نے خصوصی مضامین شائع کیے۔