سیف اورکرینہ کی شادی اکتوبر میں ہوگی شرمیلا ٹیکور

شرمیلاٹیگورکا کہنا ہے کہ شادی اکتوبرمیں ہی ہوگی، لیکن یہ پٹودی...


ویب ڈیسک August 29, 2012
شرمیلاٹیگورکا کہنا ہے کہ شادی اکتوبرمیں ہی ہوگی، لیکن یہ پٹودی محل میں نہیں کی جائے گی۔ فوٹو اے ایف پی

پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب کی والدہ شرمیلا ٹیگورنےسیف اورکرینہ کی اکتوبرمیں شادی کی تصدیق کردی۔

شرمیلاٹیگورکا کہنا ہے کہ شادی اکتوبرمیں ہی ہوگی لیکن شادی پٹودی محل نہیں کسی اور جگہ کی جائے گی۔ انہوں نےشادی کی تاریخ بتانےسےانکارکرتےہوئےکہا ہے کہ اس بارے میں سیف علی خان سےپوچھا جائے۔

تاہم یہ شادی سادگی سےہوگی اوراس میں قریبی رشتہ دارہی شرکت کریں گے۔ سیف کےوالد کی وفات کےبعد انکےگھرکی یہ پہلی شادی ہوگی۔ اس لئے سیف اور کرینہ کےمداح شادی کےبارےمیں زیادہ نہ سوچیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں